بدھ 20 نومبر 2024 - 14:47
نماز کو اہمیت نہ دینے سے عمر اور رزق سے برکت ختم ہو جاتی ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے کہا: نماز کی تعظیم، قرآن کی تلاوت، راہِ خدا میں انفاق اور والدین کا احترام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ے پسندیدہ اعمال میں شامل ہیں۔ جو لوگ نماز کو ہلکا سمجھتے ہیں، وہ عمر اور رزق کی بے برکتی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے کہا: نماز کی تعظیم، قرآن کی تلاوت، راہِ خدا میں انفاق اور والدین کا احترام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ے پسندیدہ اعمال میں شامل ہیں۔ جو لوگ نماز کو ہلکا سمجھتے ہیں، وہ عمر اور رزق کی بے برکتی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے حرم مطہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا: "قرآن و عترت سے وابستگی کا نتیجہ یہ ہے کہ انسان دنیا اور آخرت میں گمراہی سے محفوظ رہتا ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق متقی افراد قرآن کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی معرفت اور محبت انسان کو صراط مستقیم پر گامزن کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ولایت کو اپنانا بھی ضروری ہے، کیونکہ خاندان عصمت و طہارت ہی واسطہ فیضِ الٰہی ہیں۔

حجۃ الاسلام مومنی نے مکمل دین کو قبول کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا: "دین کے کسی ایک حکم کو مان کر دوسرے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اہل بیت علیہم السلام کے احکامات کی پیروی اور ان کے دشمنوں سے برائت ضروری ہے، ورنہ اہل بیت کے راستے پر چلنا ممکن نہیں۔"

انہوں نے کہا: "جو کوئی حضرت فاطمہ زہراؑ کی محبت کا دعویٰ کرے، اسے اپنے اعمال کو ان کی پسند کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ نماز کو اہمیت دینا، قرآن کی تلاوت، والدین کی عزت، اور راہ خدا میں انفاق حضرت زہراؑ کے پسندیدہ امور ہیں۔"

حجۃ الاسلام مومنی نے خبردار کیا کہ نماز کی بے قدری انسان کی عمر اور رزق کو بے برکت کر دیتی ہے، اس کے چہرے سے صالحین کا نور ختم ہو جاتا ہے، دعائیں قبول نہیں ہوتیں، اور جو شخص نماز بالکل نہیں پڑھتا، وہ اس سے بھی بدتر عذاب کا مستحق ہوتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha